۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حدیث روز

حوزہ / حضرت امام زین العابدین علیہ السلام نے ایک روایت میں علم حاصل کرنے کے ثواب کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام السجاد علیه السلام:

اِنَّ طالِبَ الْعِلْمِ اِذا خَرَجَ مِنْ مَنْزِلِهِ لَمْ يَضَعْ رِجْلَهُ عَلى رَطْبٍ وَلا يابِسٍ مِنَ الاَْرْضِ اِلاّ سَبَّحَتْ لَهُ اِلَى الاَْرَضينَ السّابِعَةِ

حضرت امام زین العابدین علیہ السلام نے فرمایا:

جب ایک طالبعلم اپنے گھر سے (طلبِ علم کیلئے) نکلتا ہے تو وہ زمین کے کسی خشک یا تر حصے پر اپنے قدم نہیں رکھتا مگر یہ کہ وہ زمین ساتویں طبقے تک اس کے لئے تسبیح پڑھتی ہے۔

بحارالأنوار، ج ۱، ص ۱۶۸، ح ۱۶

تبصرہ ارسال

You are replying to: .